سائن اپ

Sign Up to our social questions and Answers Engine to ask questions, answer people’s questions, and connect with other people.

کیا آپ کا اکاؤنٹ ہے؟ سائن ان
Continue with Google
یا استعمال کریں

کیا آپ کا اکاؤنٹ ہے؟ ابھی سائن ان کریں۔

سائن ان

Login to our social questions & Answers Engine to ask questions answer people’s questions & connect with other people.

یہاں سائن اپ کریں۔
Continue with Google
یا استعمال کریں

پاسورڈ بھول گے؟

اکاؤنٹ نہیں ہے، یہاں سائن اپ کریں۔

پاسورڈ بھول گے

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

کیا آپ کا اکاؤنٹ ہے؟ ابھی سائن ان کریں۔

براہ کرم اپنا صارف نام ٹائپ کریں۔

براہ کرم اپنا ای میل ٹائپ کریں۔

براہ کرم سوال کے لیے مناسب عنوان منتخب کریں تاکہ اس کا جواب آسانی سے دیا جا سکے۔

براہ کرم مناسب سیکشن کا انتخاب کریں تاکہ سوال کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔

براہ کرم مناسب مطلوبہ الفاظ کا انتخاب کریں مثال کے طور پر: سوال، رائے شماری.

براؤز کریں۔
تفصیل کو اچھی طرح اور تفصیل کے ساتھ ٹائپ کریں۔

یہاں سے ویڈیو کی قسم کا انتخاب کریں۔

ویڈیو ID یہاں رکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=sdUUx5FdySs Ex: "sdUUx5FdySs"۔

براہ کرم اپنا صارف نام ٹائپ کریں۔

براہ کرم اپنا ای میل ٹائپ کریں۔

برائے مہربانی پوسٹ کے لیے مناسب عنوان منتخب کریں۔

براہ کرم مناسب سیکشن کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی پوسٹ آسانی سے تلاش کی جا سکے۔

براہ کرم مناسب مطلوبہ الفاظ کا انتخاب کریں مثال کے طور پر: پوسٹ، ویڈیو.

براؤز کریں۔

براہ کرم مختصراً وضاحت کریں کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ اس سوال کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

براہ کرم مختصراً وضاحت کریں کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ اس جواب کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

براہ کرم مختصراً وضاحت کریں کہ آپ کیوں محسوس کرتے ہیں کہ اس صارف کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

سائن انسائن اپ

جرگہ – Jirga

جرگہ – Jirga لوگو جرگہ – Jirga لوگو

جرگہ – Jirga سمت شناسی

  • گھر
  • ہمارے بارے میں
  • بلاگ
  • گروپس
تلاش کریں۔
ایک سوال پوچھنا

موبائل مینو

بند کریں
ایک سوال پوچھنا
  • گھر
  • ہمارے بارے میں
  • بلاگ
  • گروپس
  • سر ورق
  • فیڈ
  • سوالات/ پوسٹ
    • نئے سوالات/ پوسٹ
    • ٹرینڈنگ
    • لازمی قابل مطالعہ
    • سلگتے سوالات
  • رائے شماری
  • ٹیگز
  • بیجز
  • صارفین
  • مدد
  • بریلوی دیوبندی اختلافات
  • حالات حاضرہ
  • مشرق وسطی کی خبریں
  • وفیات
  • سائنسی معلومات
گھر/ سوالات/سوال 321

جرگہ – Jirga تازہ ترین سوالات

Admin
  • 0
  • 0
Admin
پوچھا: اگست 23, 20242024-08-23T12:19:06+00:00 2024-08-23T12:19:06+00:00میں: حالات حاضرہ

گستاخی معاف! لیکن آپ سمجھ دار نہیں

  • 0
  • 0

تحریر:- خالد ایوب مصباحی شیرانی
چیرمین: تحریک علمائے ہند

جانے مجھے ہر بار یہ کیوں لگتا ہے کہ ہماری ملی روش عاقبت اندیشانہ نہیں اور ہم اپنی ہی پرانی ٹھوکروں سے سبق حاصل نہیں کرتے۔ کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ ہم جذباتی ہوئے اور اس کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا لیکن کتنی ہی بار ہوا کہ اگلے حادثے میں پھر جذباتی ہوئے۔ -بات کہنے کی نہیں لیکن- مجھے تو اس روش میں حدیث رسول "لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين” (متفق علیہ) کا آئینہ اور اپنی کم عقلی صاف نظر آتی ہے اور سچائی بھی یہی ہے کہ بے ہنگم جذباتی قوم کم عقل ہی ہوتی ہے۔

آخر گزشتہ کئی سالوں سے ہم دن رات تحفظ ناموس رسالت کا ڈھنڈورا پیٹنے کے باوجود غیرت ایمانی کے لیے اس سب سے نازک اور سنجیدہ ایشو کا حل کیوں نہیں تلاش کر پائے؟
کیا اس لیے کہ اس کا کوئی حل نہیں؟
جی نہیں! یہ نظام قدرت کے خلاف ہے، پیدا فرمانے والے نے ہر بیماری کا علاج پیدا فرمایا ہے، اگر ناموس رسالت پر حملہ ہمارا مذہبی پرابلم ہے تو اسی زمین پر اس کا سولیوشن بھی موجود ہوگا۔
بنیادی پرابلم، حل نہ ہونا نہیں بلکہ حل تلاش کرنے کے لیے درکار عزم و استقلال، سنجیدگی، ہوم ورک اور منظم طریق عمل کا فقدان ہے۔

اگر ہم اپنے گریبان میں جھانکیں گے تو یہ پائیں گے کہ جمہوری نظام میں ایسے سنجیدہ پرابلم کا حل تلاش کرنے کے لیے ہم اس قدر سنجیدہ نہیں، جتنی سنجیدگی اس مشن کو چاہیے اور نہ ہی ایسے بڑے قومی بلکہ بین الاقوامی مسئلے کے حل کے لیے ہمارا طریق عمل عاقبت اندیشانہ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ:
ہم نے از خود خواہ مخواہ یہ گانٹھ باندھ رکھی ہے کہ ہر مسئلے کا حل احتجاجی مظاہرے ہیں اور سوئے اتفاق کہ دشمن نے بھی ہماری اس نبض کو بہت اچھے سے ٹٹول رکھا ہے عملاً بالکل ایسے لگتا ہے جیسے گیم فکسنگ ہو۔ ہم ہر بار بنا سوچے سمجھے لوکل تھانے کی پرمیشن کا پرزہ لے کر کوئی احتجاجی ریلی نکالیں گے، نان پریکٹکل علما یا قیادت کے خواہاں جوش دلائیں گے، جوشیلے نوجوان اپنا آپا کھو دیں گے اور ادھر دشمن سوچی سمجھی سازش کے تحت اس پر سنگ باری کرے گا، پھر دونوں طرف کے گروپ آمنے سامنے ہوں گے اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کی فضا میں زہر گھل جائے گا اور اگلے ہی دن ریلی میں شامل افراد کی تعداد یا بے ضابطگی کی وجہ سے پرمیشن کی دھجیاں اڑانے والے کسی شہزاد کے کامپلیکس پر بلڈوزر چلنے کے لیے تیار کھڑا ہوگا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ہر نئے شہر میں، ہر دوسرے حادثے کے بعد کوئی شہزاد ہی بننے کی سوچتا ہے، شاہ احمد نورانی یا ارشد القادری بننے کے لیے کوئی تیار نہیں اور نہ ہی اس طرح کا بلند فکر پلان۔
جبکہ اس روش میں بنیادی غلطی یہ ہے کہ پچھلی ایک دہائی سے ملک میں عملاً وہ جمہوریت رہی ہی نہیں جو کسی کا پریشر قبول کرے اور اس کے لیے شاہین باغ یا کسان احتجاج سے بہتر کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی غیر سنجیدگی اور بے ضابطگی ہے بلکہ کئی بار تو اسی روش پر مصر لوگوں کی نیتوں پر بھی شبہ ہونے لگتا ہے کہ ہم ناموس رسالت کے لیے اسی وقت متحرک کیوں ہوتے ہیں جب ہمارے ہی بیچ کا کوئی ایک گروہ کسی دریدہ دہن کے خلاف ایکشن لے چکا ہوتا ہے جیسے حالیہ قضیے ہی کو دیکھ لیں۔ رام گیری بد بخت کے خلاف مہاراشٹر میں ایف آئی آر درج ہو گئی اور جیسے ہی وہاں درج ہوئی جا بجا ایف آئی آر درج کروانے والوں کی ایک لائن لگ گئی اور اب یار لوگوں کو ایسا محسوس ہونے لگا ہے گویا ہمارے شہر سے ایف آئی آر نہ ہوئی تو ہم پیچھے رہ جائیں گے جبکہ اگر اس بابت کچھ قانونی مشاورت ہوتی یا ذاتی طور پر ہی سہی، کچھ ہوم ورک ہوتا تو سمجھ میں آتا کہ جب کسی ایک کیس میں کسی کے خلاف ایف آئی آر ہو چکی ہو تو اب آئندہ ٹھیک اسی کیس میں جتنی ایف آئی آر ہوں گی، بہت ممکن ہے کہ ایکشن لیتے وقت ان سب کو مرج کر دیا جائے یعنی اگر کسی کے خلاف 50 ایف آئی آر ہوئی ہیں تو ان سب کو ایک کر دیا جائے گا اور 49 ایف آئی آر پر جو محنتیں ہوئیں، وہ -بالکل نہ سہی تقریباََ- رائیگاں ہیں۔

کیا اس سے کہیں زیادہ عقل مندی کی بات یہ نہیں کہ ملک کے طول و عرض میں کتنے ہی بد بخت رام گیری ہیں، جنھوں نے الگ الگ سوشل میڈیائی پلیٹ فارمز پر گند مچا رکھی ہے اور شان رسالت میں گستاخیوں کے طومار ہیں، ہم کسی کے خلاف پہلی ایف آئی آر کے بعد باقی 49/ ایف آئی آر پر صرف ہونے والی انرجی کا رخ ان بدبختوں کی طرف موڑیں تاکہ ایک ہی واقعے کا جوش 50/ بد بختوں کی دکانیں سمیٹنے کا سبب بنے!

کسی بھی سانحے کے پہلے پہلے رد عمل کی نقالی کی ہماری یہ روش صرف ایف آئی آر بابت نہیں بلکہ دیگر ملی قضایا میں بھی یہی طرز نظر آتا ہے جیسے -اللہ انھیں جلد رہائی نصیب فرمائے- حضرت مولانا مفتی سلمان ازہری کے لیے ہر کوئی احتجاج کرنے کے لیے تیار تھا لیکن انھی جیسی بلکہ تقریباً ان سے زیادہ ناموس رسالت کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے مولانا قمر غنی عثمانی کے لیے ویسا کوئی احتجاج ہوا اور نہ ہی فکر، کیوں؟ کیا اس سے شہرت پسندی کا شبہ نہیں گزرتا!میں بار بار اس حقیقت کو تحریری اور تقریری طور پر دوہرا چکا ہوں اور ساتھ ہی مولانا قمرغنی عثمانی، الحاج سعید احمد نوری اور مولانا مفتی سلمان ازہری سمیت ناموس رسالت کے نام پر قدرے متحرک نظر آنے والے احباب سے انفرادی سطح پر بھی کہہ چکا ہوں کہ: اگر ہم سچ مچ تحفظ ناموس رسالت کے لیے سنجیدہ ہیں تو ہمارے بڑوں کو عوامی پروگراموں سے کہیں زیادہ مرکزی/ ریاستی برسر اقتدار پارٹیوں اور حزب مخالف سے مسلسل ملاقاتیں کر کے مائنارٹی ایکٹ کے لیے کوششیں کرنی چاہیے، اسلامیان ہند کے مستقل مسائل کا ایک بڑا حل یہی نظر آتا ہے۔
لیکن خیال رہے کہ ان لفظوں کو عملاً زمین پر اتار پانا قطعاً سستا سودا نہیں، اس کے لیے سرمائے کے ساتھ ایک طرف جہاں قانونی اور اعلی علمی دماغ چاہیے، وہیں رات دن ایک کر دینے اور نہ تھکنے والے جنونی بھی۔ اگر ہم اس طرح کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہوں تو بسم اللہ، ورنہ بہت ممکن ہے بزعم خویش ایک لمبی مدت تک دوڑ دھوپ کرنے اور خاصی انرجی کھپانے کے باوجود، بھلے ہم تھک ہار جائیں لیکن مسئلے کا حل نہ تلاش کر پائیں اور -خاکم بدہن- رام گیری کی جگہ اس کا بیٹا اور پوتا لے لے مگر گستاخیوں کا سلسلہ نہ تھمے۔

اور بزرگوں کی طرح ہمارے نوجوانوں کے لیے مزے ہی مزے میں کرنے کا مشنری کام یہ ہے کہ وہ احتجاجی ریلیاں نکالنے کی بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جانے والی گستاخیوں کا ڈاٹا جمع کریں اور پھر تکنیکی ایکشن لیتے ہوئے ان چینلز کو منظم انداز میں رپورٹ کر کے بلاک کروائیں۔

بہت ممکن ہے ہو روایتی اور قدیم ذہنوں کو یہ چیزیں سمجھ میں نہ آئیں لیکن جدید عہد کی یہ سب سے بڑی سچائی ہے کہ اگر ہم منظم انداز سے صرف اتنا کر لیں تو نہ صرف یہ کہ پرانے گستاخوں کا ناطقہ بند ہو جائے گا بلکہ خدا نخواستہ اگر کچھ نئے بدبخت پر تول رہے ہوں گے تو انھیں بھی زبان کھولنے سے پہلے 10/ بار سوچنا پڑے گا کیوں کہ اقتصادی مار کی طرح سوشل میڈیائی کیڑوں کے لیے سب سے بڑی مار ان کے چینلز کا بلاک ہو جانا ہوتا ہے۔

توہین رسالتخالد ایوب مصباحی
  • 0 0 جوابات
  • 110 مناظر
  • 0 پیروکار
  • 0
بانٹیں
  • فیس بک
    ایک جواب چھوڑیں۔

    ایک جواب چھوڑیں۔
    جواب منسوخ کریں

    براؤز کریں۔

    سائڈبار

    سوال یا پوسٹ کریں

    اعدادوشمار

    • سوالات 16
    • جوابات 0
    • بہترین جوابات 0
    • صارفین 2
    • مقبول
    • جوابات
    • Admin

      فاضل جلیل حضرت مفتی ارشاد احمد ساحل سہسرامی صاحب کے ...

      • 0 تبصرے
    • گمنام

      بارش برسنے کے بعد سورج کی روشنی تیز اور آسمان ...

      • 0 تبصرے
    • Admin

      کائنات بگ بینگ سے پہلے جیسی کیوں نہیں رہی ؟

      • 0 تبصرے

    متعلقہ سوالات

    • وقف ترمیمی بل 2024 : مضمرات و ممکنات

      • 0 تبصرے
    • ہمارا عمل اور_ہماری_خواہش: خواب ہی دیکھ ابھی خواب کی تعبیر ...

      • 0 تبصرے

    Top Members

    Admin

    Admin

    • 14 سوالات
    • 8 پوائنٹس
    Mukhlis

    Mukhlis

    • 0 سوالات
    • 1 نقطہ

    Trending Tags

    ارشاد احمد ساحل سہسرامی (1) آسمان (1) بارش (1) بگ بینگ (1) توہین رسالت (1) جولائی (1) خالد ایوب مصباحی (1) خون (1) ذیشان مصباحی (1) سائنس (4) سید قمر الاسلام (1) عبد السلام (1) فلکیات (1) قدیر قریشی (1) ناصر رامپوری مصباحی (1) نیند (1) وقف بل (1) پسینہ (1) ڈاکٹر نورالسلام ندوی (1)
    • سر ورق
    • فیڈ
    • سوالات/ پوسٹ
      • نئے سوالات/ پوسٹ
      • ٹرینڈنگ
      • لازمی قابل مطالعہ
      • سلگتے سوالات
    • رائے شماری
    • ٹیگز
    • بیجز
    • صارفین
    • مدد
    • بریلوی دیوبندی اختلافات
    • حالات حاضرہ
    • مشرق وسطی کی خبریں
    • وفیات
    • سائنسی معلومات

    متعلقہ سوالات

    • Admin

      وقف ترمیمی بل 2024 : مضمرات و ممکنات

      • 0 تبصرے
    • Admin

      ہمارا عمل اور_ہماری_خواہش: خواب ہی دیکھ ابھی خواب کی تعبیر ...

      • 0 تبصرے

    فوٹر

    جرگہ- تبادلہ خیال کا

    "جرگہ” آپ کو ایک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جہاں آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی معلومات اور سوالات دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک ایسا فورم مہیا کریں جہاں وہ اپنے تجربات، معلومات اور سوالات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکے۔

    About Us

    • بلاگ
    • ہمارے بارے میں
    • جرگہ پرائیویسی پالیسی
    • شرائط و ضوابط

    Legal Stuff

    • Terms of Use
    • Privacy Policy
    • Cookie Policy

    Help

    • Knowledge Base

    Follow

    © Jirga 2024. All Rights Reserved
    With Love by Jirga

    لنک شامل/ترمیم کریں

    مطلوبہ یوآرایل درج کریں

    یا پہلے سے موجود مواد سے لنک کریں

      کوئی تلاش مخصوص اصطلاح نہیں۔ حالیہ اشیاء دکھاتے ہوئے۔ تلاش کریں یا اوپر اور نیچے کے 'ایرو' بٹن استعمال کریں