سائن اپ

Sign Up to our social questions and Answers Engine to ask questions, answer people’s questions, and connect with other people.

کیا آپ کا اکاؤنٹ ہے؟ سائن ان
Continue with Google
یا استعمال کریں

کیا آپ کا اکاؤنٹ ہے؟ ابھی سائن ان کریں۔

سائن ان

Login to our social questions & Answers Engine to ask questions answer people’s questions & connect with other people.

یہاں سائن اپ کریں۔
Continue with Google
یا استعمال کریں

پاسورڈ بھول گے؟

اکاؤنٹ نہیں ہے، یہاں سائن اپ کریں۔

پاسورڈ بھول گے

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

کیا آپ کا اکاؤنٹ ہے؟ ابھی سائن ان کریں۔

براہ کرم اپنا صارف نام ٹائپ کریں۔

براہ کرم اپنا ای میل ٹائپ کریں۔

براہ کرم سوال کے لیے مناسب عنوان منتخب کریں تاکہ اس کا جواب آسانی سے دیا جا سکے۔

براہ کرم مناسب سیکشن کا انتخاب کریں تاکہ سوال کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔

براہ کرم مناسب مطلوبہ الفاظ کا انتخاب کریں مثال کے طور پر: سوال، رائے شماری.

براؤز کریں۔
تفصیل کو اچھی طرح اور تفصیل کے ساتھ ٹائپ کریں۔

یہاں سے ویڈیو کی قسم کا انتخاب کریں۔

ویڈیو ID یہاں رکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=sdUUx5FdySs Ex: "sdUUx5FdySs"۔

براہ کرم اپنا صارف نام ٹائپ کریں۔

براہ کرم اپنا ای میل ٹائپ کریں۔

برائے مہربانی پوسٹ کے لیے مناسب عنوان منتخب کریں۔

براہ کرم مناسب سیکشن کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی پوسٹ آسانی سے تلاش کی جا سکے۔

براہ کرم مناسب مطلوبہ الفاظ کا انتخاب کریں مثال کے طور پر: پوسٹ، ویڈیو.

براؤز کریں۔

براہ کرم مختصراً وضاحت کریں کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ اس سوال کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

براہ کرم مختصراً وضاحت کریں کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ اس جواب کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

براہ کرم مختصراً وضاحت کریں کہ آپ کیوں محسوس کرتے ہیں کہ اس صارف کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

سائن انسائن اپ

جرگہ – Jirga

جرگہ – Jirga لوگو جرگہ – Jirga لوگو

جرگہ – Jirga سمت شناسی

  • گھر
  • ہمارے بارے میں
  • بلاگ
  • گروپس
تلاش کریں۔
ایک سوال پوچھنا

موبائل مینو

بند کریں
ایک سوال پوچھنا
  • گھر
  • ہمارے بارے میں
  • بلاگ
  • گروپس
  • سر ورق
  • فیڈ
  • سوالات/ پوسٹ
    • نئے سوالات/ پوسٹ
    • ٹرینڈنگ
    • لازمی قابل مطالعہ
    • سلگتے سوالات
  • رائے شماری
  • ٹیگز
  • بیجز
  • صارفین
  • مدد
  • بریلوی دیوبندی اختلافات
  • حالات حاضرہ
  • مشرق وسطی کی خبریں
  • وفیات
  • سائنسی معلومات
گھر/ سوالات/سوال 276
اگلے

جرگہ – Jirga تازہ ترین سوالات

Admin
  • 0
  • 0
Admin
پوچھا: جولائی 19, 20242024-07-19T17:23:36+00:00 2024-07-19T17:23:36+00:00میں: تازہ خبریں

کون ذمہ دار ہے جعلی ڈگریوں کا؟

  • 0
  • 0

نیٖٹ کا معاملہ ابھی پرانا نہیں ہوا ہے کہ راجستھان کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی (چرو کی اوم پرکاش جوگندر سنگھ یونیورسٹی) کی جاری کی ہوئی جعلی سرٹیفکیٹ کے پکڑے جانے کے بعد ۴۳؍ ہزار ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

Photo: INN

نظام تعلیم میں  بہتری لانے اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں  نے کئی اقدامات کئے ہیں  لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بے ایمانی اور بدعنوانی کو راہ دینے والا ذہن ان کے انسداد کی کوشش کرنے والے ذہن پر غالب ہے اس لئے بے ایمانی کرنے والے اپنے فائدے کی راہ نکال ہی لیتے ہیں ۔ نیٖٹ کا معاملہ ابھی پرانا نہیں  ہوا ہے کہ راجستھان کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی (چرو کی اوم پرکاش جوگندر سنگھ یونیورسٹی) کی جاری کی ہوئی جعلی سرٹیفکیٹ کے پکڑے جانے کے بعد ۴۳؍ ہزار ڈگریوں  کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ یہ تمام ڈگریاں  اسی یونیورسٹی نے جاری کی تھیں ۔ یونیورسٹی کی ابتدا ۲۰۱۳ء میں  ہوئی۔ ۸؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو فزیکل ٹریننگ امتحان کیلئے درخواست دینے والوں  نے جن کی تعداد ۱۳۰۰؍ تھی اسی یونیورسٹی کی ڈگریاں  پیش کیں ۔ چونکہ یونیورسٹی میں  فزیکل کورس کی ابتدا ۲۰۱۶ء میں  ہوئی تھی اور اجازت بھی محض ۱۰۰؍ سیٹ کیلئے تھی اس لئے سوال سامنے آیا کہ ۲۰۲۲ء کے امتحان کیلئے اتنی ڈگریاں  کیسے پیش کی گئی ہیں ؟ کئی گرفتاریوں  اور تفتیش کے بعد یہ راز کھلے کہ:
٭ یونیورسٹی میں  کل ۳۰؍ افراد کا عملہ ہے جس میں  ۸، ۹؍ کلاس فورتھ (چوتھے درجے کے) ملازم ہیں ۔
٭ ۲۰۲۳ء میں  یو بی سی نے ا س یونیورسٹی کی جاری کی گئی پی ایچ ڈی ڈگریوں  کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اور
٭ ۲۴؍ جون ۲۰۲۴ء کو ریاست کے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس یونیورسٹی کو ایڈمیشن نہ لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
 کہا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی نے بی ایڈ اور بی پی ایڈ کی نیز ایم ایس سی (ایگری کلچر) کی ڈگریاں  پرانی تاریخوں  میں  اور منظوری کے بغیر جاری کیں ۔ ۵؍ جولائی کو یونیورسٹی کے بانی جوگندر سنگھ دلال گرفتار ہوئے اور ان کی گرفتاری کے ۶؍ روز بعد پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے تفتیش شروع کر دی۔ یہ گروپ ان تمام ۴۳؍ ہزار ۴۰۹؍ ڈگریوں  کی جانچ پڑتال کررہا ہے جو یونیورسٹی نے اپنی ابتدا سے اب تک جاری کی ہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر کا ایک بیان اخبارات میں  شائع ہوا ہے کہ سیاست کا معیار بہت گر گیا ہے۔ تعلیمی اداروں  اور تعلیمی حلقوں  میں  کیا ہورہا ہے؟ اس کا اندازہ چرو کی اوم پرکاش جوگیندر سنگھ یونیورسٹی کے بارے میں  حالیہ خبر سے لگایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ہفتہ راقم الحروف لکھ چکا ہے کہ اساتذہ کا احترام اب بھی باقی ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ انہیں  اساتذہ میں  ایسے بھی ہیں  جو پڑھاتے نہیں  یا چھٹی پر ہوتے ہوئے تنخواہ لیتے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ معاشرے میں  ایسے لوگ موجود ہیں  جو جعلی ڈگریوں  سے فائدہ اٹھاتے یا فائدے کیلئے جعلی ڈگریاں  جاری کرتے یا ڈگریوں  کی خرید فروخت کرتے ہیں ۔ راقم الحروف کی نگاہ صرف ان اساتذہ پر ہے جو کثیر تعداد میں  ہیں ۔ علم اور معلم کا پیکر ہیں  اور بچوں  کے سامنے علم، استدلال اور حافظہ پیش کرنے کے ساتھ کردار بھی پیش کرتے ہیں  اس کے سامنے وہ اساتذہ بھی نہیں  جو ڈگریوں  کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں  اور ان سے زیادہ ان کے باعث علم رسوا ہورہا ہے۔ تعلیمی اداروں  پر غیر علمی لوگوں  کا تسلط بھی اس کی خاص وجہ ہے۔ یہ لوگ تعلیمی اداروں  پر تسلط حاصل کرکے سماجی، سیاسی، معاشی استحکام حاصل کرکے اور علم و اہل علم کو ذلیل کرکے اپنے شوق بادشاہت کی تسکین کرتے ہیں ۔ دونوں  قسم کے لوگ قابل مذمت ہیں  اور ان کے خلاف تحریک چلایا جانا چاہئے مگر یہ ہمت کس میں  ہے؟ سستی شہرت اور سستی دولت کیلئے تو سبھی مرے جا رہے ہیں ۔ جو ایسا نہیں  کرتے وہ اس قابل ہیں  کہ ان کا اکرام کیا جائے مگر اکرام کا معاملہ بھی بیشتر فرمائشی اور بامعاوضہ پروگرام کی طرح ہوتا ہے۔ یو جی سی وقتاً فوقتاً ریاستی حکومتوں  کو باخبر کرتا رہتا ہے کہ فلاں  یونیورسٹی غیر قانونی ہے۔ اس کی خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ ریاستی حکومت اس یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کرے مگر حیرت کی بات ہے کہ گزشتہ سال تک سب سے زیادہ جعلی یونیورسٹیاں  دہلی میں  تھیں  اور یہ یونیورسٹیاں  اچانک نہیں  ابھری ہیں  بلکہ کئی سال سے یو جی سی کی فہرست میں  ہیں  مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں  ہوئی ہے۔ اس فہرست میں  دہلی کی یونیورسٹیوں  کے بعد یوپی، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور کرناٹک کی یونیورسٹیاں  ہیں ۔ کیرالہ، پدوچیری اور مہاراشٹر کی ایک ایک یونیورسٹیوں  کے نام بھی اس فہرست میں  شامل بتائے جاتے ہیں ۔ یو جی سی طلبہ کو بھی باخبر کرتا رہتا ہے کہ وہ داخلہ لینے سے پہلے اس کی ویب سائٹ کو ضرور دیکھ لیں  جو یہ بتا دے گی کہ وہ جس یونیورسٹی میں  داخلہ لے رہے ہیں  وہ جعلی تو نہیں ۔
 جعلی ہونے کا دو مطلب ہے۔ ایک تو یہ کہ سرے سے ان کو منظوری ہی نہ ملی ہو اور دوسرے یہ کہ جس مضمون میں  ڈگری دی گئی ہے اس مضمون میں  ڈگری دینے کی یونیورسٹی کو اجازت نہیں  تھی یا جس تعداد میں  ڈگری دینے کی اجازت تھی اس سے زیادہ تعداد میں  ڈگری دی گئی ہے۔ تیسری شکل یہ ہے کہ تقرری، ترقی یا کسی اور مقصد سے بغیر پڑھے ڈگری لی گئی ہو۔ ظاہر ہے اس طرح ڈگری لینے اور دینے کا کام یوں  ہی نہیں  ہوتا۔ اس کیلئے بہت کچھ ادا کرنا پڑتا ہے۔ اسکولوں  اور کالجوں  کے حوالے سے بھی جعلی ڈگریوں  کے دیئے جانے کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں ۔ ڈگری حاصل کرکے بھی بے حیثیت اور بے صلاحیت ہونے کے معاملات بہت ہیں  مگر فی زمانہ چونکہ صلاحیت نہیں  ڈگریوں  کی بنیاد پر ہی تقرری اور ترقی ہوتی ہے اس لئے ایسے ہی لوگوں  پر بہار چھائی ہوئی ہے۔ علاقہ، برادری، روپیہ اور سفارش کی بنیاد پر ایسے لوگوں  کی خوب پذیرائی ہوتی ہے جو ’پڑھے نہ لکھے نام محمد فاضل‘ کے زمرے میں  آتے ہیں ۔ مگر اس کو کیا کیا جائے کہ یہی قانون اور دستور زمانہ ہے۔ قانون کی بھی پوچھئے تو یہ صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والوں  کو کارکردگی کی بنیاد پر ڈگری دیئے جانے کا مستحق نہیں  سمجھتا۔ علم و صلاحیت سے دور کا واسطہ نہ رکھنے والے صرف خوشامد کی زبان سمجھتے ہیں ۔ جب تک ایسے لوگ ہیں  فرضی اور جعلی ڈگریوں  کا کاروبار پھلتا پھولتا رہے گا۔ علاج ایک ہی ہے کہ ایسے تمام اداروں  اور لوگوں  کے خلاف قانونی لڑائی لڑی جائے۔ سیاسی اور سماجی سطح پر بھی ایسے معاملات اٹھائے جائیں ۔

  • 0 0 جوابات
  • 103 مناظر
  • 0 پیروکار
  • 0
بانٹیں
  • فیس بک
    ایک جواب چھوڑیں۔

    ایک جواب چھوڑیں۔
    جواب منسوخ کریں

    براؤز کریں۔

    سائڈبار

    سوال یا پوسٹ کریں

    اعدادوشمار

    • سوالات 16
    • جوابات 0
    • بہترین جوابات 0
    • صارفین 2
    • مقبول
    • جوابات
    • Admin

      فاضل جلیل حضرت مفتی ارشاد احمد ساحل سہسرامی صاحب کے ...

      • 0 تبصرے
    • گمنام

      بارش برسنے کے بعد سورج کی روشنی تیز اور آسمان ...

      • 0 تبصرے
    • Admin

      کائنات بگ بینگ سے پہلے جیسی کیوں نہیں رہی ؟

      • 0 تبصرے

    متعلقہ سوالات

    • مولانا صغیر احمد جوکھن پوری کا دورہ مصر

      • 0 تبصرے
    • دبئی کی شہزادی نے اپنے شوہر کو دیا آنلائن طلاق

      • 0 تبصرے

    Top Members

    Admin

    Admin

    • 14 سوالات
    • 8 پوائنٹس
    Mukhlis

    Mukhlis

    • 0 سوالات
    • 1 نقطہ

    Trending Tags

    ارشاد احمد ساحل سہسرامی (1) آسمان (1) بارش (1) بگ بینگ (1) توہین رسالت (1) جولائی (1) خالد ایوب مصباحی (1) خون (1) ذیشان مصباحی (1) سائنس (4) سید قمر الاسلام (1) عبد السلام (1) فلکیات (1) قدیر قریشی (1) ناصر رامپوری مصباحی (1) نیند (1) وقف بل (1) پسینہ (1) ڈاکٹر نورالسلام ندوی (1)
    • سر ورق
    • فیڈ
    • سوالات/ پوسٹ
      • نئے سوالات/ پوسٹ
      • ٹرینڈنگ
      • لازمی قابل مطالعہ
      • سلگتے سوالات
    • رائے شماری
    • ٹیگز
    • بیجز
    • صارفین
    • مدد
    • بریلوی دیوبندی اختلافات
    • حالات حاضرہ
    • مشرق وسطی کی خبریں
    • وفیات
    • سائنسی معلومات

    متعلقہ سوالات

    • Admin

      مولانا صغیر احمد جوکھن پوری کا دورہ مصر

      • 0 تبصرے
    • گمنام

      دبئی کی شہزادی نے اپنے شوہر کو دیا آنلائن طلاق

      • 0 تبصرے

    فوٹر

    جرگہ- تبادلہ خیال کا

    "جرگہ” آپ کو ایک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جہاں آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی معلومات اور سوالات دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک ایسا فورم مہیا کریں جہاں وہ اپنے تجربات، معلومات اور سوالات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکے۔

    About Us

    • بلاگ
    • ہمارے بارے میں
    • جرگہ پرائیویسی پالیسی
    • شرائط و ضوابط

    Legal Stuff

    • Terms of Use
    • Privacy Policy
    • Cookie Policy

    Help

    • Knowledge Base

    Follow

    © Jirga 2024. All Rights Reserved
    With Love by Jirga

    لنک شامل/ترمیم کریں

    مطلوبہ یوآرایل درج کریں

    یا پہلے سے موجود مواد سے لنک کریں

      کوئی تلاش مخصوص اصطلاح نہیں۔ حالیہ اشیاء دکھاتے ہوئے۔ تلاش کریں یا اوپر اور نیچے کے 'ایرو' بٹن استعمال کریں