نیند کے دوران انسان کے جسم کے کسی حصے میں اچانک جھٹکا سا محسوس ہوتا ہے۔یہ ایسا تجربہ ہے ہر 10 میں سے 8 افراد کو ہوتا ہے ۔ اسے طبی زبان میں ہینیک جرک کہا جاتا ہے۔ یہ عصبی تشنج (مائی آک لونس) کی ایک قسم ہے (اس کی ایک قسم ہچکیاں بھی ہوتی ہیں)۔۔۔
سلیپ پیرالیسز اکثر یا تو نیند میں ہوتا ہے، یا پھر جب آدمی نیند سے بیدار ہونے والا ہوتا ہے اس وقت ہوتا ہے،اس کیفیت کے دوران آدمی اپنے جسم پر ایک شدید قسم کا دباؤ محسوس کرتا ہے، اسے لگتا ہے جیسے کوئی اس کا گلا دبا رہا ہو، یا پھر ایک بہت خوفناک شکل کی مخلوق اس کے جسم پر چڑھ بیٹھی ہے۔۔۔
ماہرین کے مطابق جب سانس کی گزرگاہ بند ہو اور آکسیجن کی سطح میں کمی ہوجائے تو دماغ ایسے سگنل بھیجتا ہے جو مسلز میں کسی قسم کے جھٹکے کا باعث بنتے ہیں۔۔۔۔
اس مسئلے کی روک تھام کیلئے کوئی بہتر طریقہ کار تو موجود نہیں مگر سونے کا ایک وقت طے کرکے اور آرام دہ ماحول میں نیند سے اس کا امکان کم کیا جاسکتا ہے۔ ذہنی تناؤ میں کمی لانا اور کیفین یا چائے اور کافی کا کم استعمال بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔۔