سوال: کائنات جیسی بگ بینگ سے پہلے تھی ویسی ہی کیوں نہیں رہی ؟🤔 آخر اچانک کیا ہوا کہ بگ بینگ ہوا اِس کی بنیادی وجہ کیا تھی کائنات بگ بینگ سے پہلے بھی ہزاروں سال سے موجود ہی تھی ویسی ہی رہتی؟
جوابات
جناب عبد السلام صاحب کا جواب:
بگ بینگ سے پہلے وقت نہیں تھا۔ اس لیے یہ کہنا کہ ’’کائنات بگ بینگ سے پہلے بھی ہزاروں سال سے موجود ہی تھی‘‘ ایک انتہائی بے معنی بات ہے۔ جب آپ "پہلے” کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو وہاں پر وقت کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں۔ وقت نہیں تھا تو "پہلے” بھی نہیں تھا۔ ظاہر بات ہے کہ یہ بیانیہ ہماری وجودیت کی بدیہی سمجھ کو چینلج کرتا ہے اور ہمارا ذہن اس کو قبول نہیں کرتا۔ لیکن ہے تو یہی بات۔
سید بلال ترمذی کا جواب:
بگ بینگ تھیوری کے مطابق، کائنات کی ابتدا تقریباً 13.8 ارب سال پہلے ایک انتہائی کثیف اور گرم نقطے (singularity) سے ہوئی تھی۔ یہ نظریہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ کائنات کیوں ویسی نہیں رہی جیسی بگ بینگ سے پہلے تھی اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
- سنگولیریٹی: – بگ بینگ سے پہلے، کائنات کی تمام مادہ، توانائی، وقت اور خلا ایک انتہائی چھوٹے اور کثیف نقطے میں موجود تھے جسے سنگولیریٹی کہا جاتا ہے۔
- غیر مستحکم حالت: – یہ سنگولیریٹی انتہائی غیر مستحکم تھی۔ اس حالت میں، کائنات کی تمام مادہ اور توانائی کا ایک نقطے میں مجتمع ہونا فزکس کے قوانین کے مطابق غیر مستحکم تھا۔
- بگ بینگ: – اچانک، یہ سنگولیریٹی ایک زبردست دھماکے (بگ بینگ) کے ذریعے پھیل گئی۔ یہ پھیلاؤ اتنا شدید تھا کہ اس نے تمام مادہ اور توانائی کو چاروں طرف بکھیر دیا اور کائنات کا پھیلاؤ شروع ہو گیا۔ 4
. ابتدائی کائنات: – بگ بینگ کے فوراً بعد، کائنات انتہائی گرم اور کثیف تھی۔ وقت کے ساتھ، یہ پھیلتی گئی اور ٹھنڈی ہوتی گئی، جس سے مادہ نے ایٹم، ستارے، کہکشائیں، اور دیگر کائناتی ڈھانچے بنائے۔
- فزیکل قوانین: – کائنات کے پھیلاؤ کے پیچھے بنیادی طبیعیات کے قوانین ہیں، جیسے کہ عمومی اضافیت (general relativity) اور کوانٹم میکانکس (quantum mechanics)، جو کائنات کے پھیلاؤ اور ارتقاء کو بیان کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر، بگ بینگ سے پہلے کی حالت انتہائی غیر مستحکم تھی اور اس کے نتیجے میں کائنات نے بگ بینگ کے ذریعے پھیلاؤ شروع کیا۔ بگ بینگ ایک قدرتی واقعہ تھا جو کائنات کی موجودہ شکل اور ساخت کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ بھی قابل غور ہے کہ بگ بینگ سے پہلے کی حالت کو سمجھنا ہمارے موجودہ فزکس کے قوانین سے باہر ہے، اور یہ ایک بڑا سائنسی معمہ ہے جس پر تحقیق جاری ہے۔
راحیل بھٹی:
سادہ سا جواب ہے کہ ہم بگ بینگ سے پہلے کچھ بھی تصور نہیں کر سکے ابھی تک اور نہ ہی کسی ایک خاص وجہ پر پہنچ سکے کہ آخر بگ بینگ کیوں ہوا۔ یہاں تک ہاکنگ کا ماننا ہے کہ بگ بینگ سے پہلے کچھ بھی تصور نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن شاید سر راجر نے آئیڈیا تھا کہ ہو سکتا کہ بگ بینگ صرف ایک نہ ہو کئی بگ بینگ ہوئے ہوں ماضی میں، ہو سکتا ہے پہلے سے کئی کائناتوں پر مشتمل سلسلہ ہو اور عین ممکن ہے اب بھی کئی بگ بینگ ہو رہے ہوں اور نئی کائناتیں تشکیل پا رہی ہوں۔ آئیڈیا آف ملٹی ورس۔ لیکن یہ سب کسی ایک پختہ جواب کے آنے تک صرف مفروضے ہیں۔
قدیر قریشی:
کیا اپ کو علم ہے کہ کائنات بگ بینگ سے پہلے کیسی تھی؟ سائنس دان تو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں بگ بینگ سے پہلے کی کسی بھی چیز کا کوئی علم نہیں ہے۔
ندیم اختر:
ہزاروں نہیں کروڑوں سال میرے بھائی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک حد سے زیادہ پیچھے ابھی نہیں جا سکے۔ جب سائینس بگ بینگ سے پیچھے جانے کے قابل ہو گی تو اس سوال کا جواب بھی مل جائے گا۔ ابھی پہلے کروڑوں سال کی جو معلومات دستیاب ہیں انھی سے گزارا کر لیں۔
محمود اسد خان:
کائنات سے پہلے کیا تھا کیسے تھا یہ سمجھنا سائنسدانوں کے بس کی بات نہیں۔یہ out of the box تھیوری ہے۔
عبد الہادی:
بگ بینگ ہی دراصل کائنات کی ابتدا تھی ، گویا کہ کائنات کا وجود ، بگ بینگ کے ہی صورت میں ہوا۔